• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین لاہورکے تحت شہر کوتجاوزات سے پاک کیاجا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ کلین لاہور مشن کے تحت شہر کو صاف اور تجاوزات سے پاک بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ چیف آفیسر ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اور اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید کے ہمراہ ڈی سی لاہور نے بارہ دری اور اس سے ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ یونین کونسل 4 اور 5 میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی متعدد اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ بارہ دری پر واسا ڈسپوزل اسٹیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جو نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری لائے گا۔ بادامی باغ منڈی میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید