لاہور (خصوصی رپورٹر)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین لاہور ڈویژن میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خودفیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہریوں تک صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بابر صاحب دین نے اچانک فیروز والا کا دورہ کیا، امامیہ کالونی، رچنا ٹاؤن، کشمیر ٹاؤن اور رانا ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔