لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین پیڈمک چیئرمین نے کہا ہے کہ صنعتی زونز کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صوبے کی صنعتی و معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کیا جا سکے۔چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 170 واں اجلاس منعقد ہوا، بورڈ نے پیڈمک کے صعنتی زونز کے لئے اوگرا سے گیس سیلز کا لائسنس حاصل کرنے اور گیس کی فراہمی کے لئے آلات اور میٹرز کی خریداری کی کی منظوری دے دی۔