• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کسٹم آفیسر ارشاد جاوید قریشی کا انتقال،چھانگا مانگاکے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

لاہور(خبرنگار) انجمنِ طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات، اسیرِ ختم نبوت ﷺ، اور سابق کسٹم آفیسر ارشاد جاوید قریشی 65 برس کی عمر میں نجی ہسپتال میں انتقال فرما گئے۔ انکی نمازجنازہ لاہور اور بعد نماز ظہر انکے آبائی گاؤں چھانگامانگا میں ادا کی گئی، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔مرحوم سینئر صحافی محمد افضل مجاہد، آغا ریاض احمد قریشی اور فیاض احمد قریشی کے چھوٹے بھائی اور انس جاوید قریشی کے والد تھے۔ نماز جنازہ میں چئیرمین یوسی چھانگامانگا رانا مشتاق احمد خاں سیاسی، سماجی، صحافتی مذہبی شخصیات،علماء و مشائخ اور انجمن طلبہ اسلام کے سابقین اور ذمہ داران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج مرکزی جامع مسجد حنیفہ رضویہ میں بعد نماز ظہر ہوگی ۔
لاہور سے مزید