• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کو بے دخلی کی 24 روز کی مدت میں توسیع دی جائے

پشاور ( لیڈی رپورٹر)افغان کاروباری طبقے کو اور پاکستان میں 50 سال سے موجود افغان مہاجرین کو بے دخلی کی 24 روز کی مدت میں توسیع دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار افغان مہاجرین متحدہ عالی شورہ کے چیئرمین بریالے میاں خیل اور افغان تاجر اتحاد کے چیئرمین سعید نقیب باچا نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور خصوصا خیبر پختون خواہ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ 50 سالوں سے انہوں نے ہمارا بوجھ اٹھایا لیکن 24 دن میں 30 لاکھ افغان مہاجرین کیسے اپنا کاروبار سمیٹ کر افغانستان جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ یو این اے ایچ سی ار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور امارات اسلامیہ افغانستان 30 لاکھ افغان مہاجرین کا بیک وقت کیسے بوجھ اٹھائے گی کیونکہ افغانستان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ بے سر و سامانی کی حالت میں پاکستان سے جانے والے مہاجرین کا بوجھ اٹھائے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان عوام کی بے دخلی کی مدت پر نظر ثانی کرے۔
پشاور سے مزید