• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے نام پر شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج اسد علی نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد اللہ باڑہ شلوبر کا رہائشی ہے جس نے مدعی مقدمہ ساجد اللہ سے فون پر بھتہ طلب کیا تھا ، مدعی مقدمہ ٹریول ایجنسی چلاتا ہے ،ملزم نے اپنے آپکو ٹی ٹی پی کا اہلکار ظاہر کیا اور کال کیلئےافغان سم استعمال کیا جبکہ مدعی کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دی ، ملزم ایک ساتھی اب بھی روپوش ہے ، عدالت نے دلائل سننے کے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اور ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید