• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی لائی جائے، پرائم یوتھ پارلیمنٹ

پشاور (لیڈی رپورٹر) پرائم یوتھ پارلیمنٹ نے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی اور ان اداروں کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا، اسکول پر ائم یوتھ پارلیمنٹ کی یوتھ چیف منسٹر ردا علی نے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی تعلیمی لاگت کے پیش نظر سرکاری اورنجی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فیسوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ طلبہ اور والدین کے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہزاروں نوجوان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، خصوصاً مہنگائی، ٹرانسپورٹ کی بڑھتی قیمتیں، یونیورسٹیوں کی ہاسٹل فیس، اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی من مانی فیسوں نے تعلیم کو عام خاندانوں کے لیے تقریباً ناممکن بنا دیا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف فیسوں کے نظام کو ریگولیٹ کرے بلکہ سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائے۔
پشاور سے مزید