• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی کےاجلاسوں کے شیڈول میں تبدیلی

پشاور (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی آئینی کمیٹی، مرکزی کابینہ، مرکزی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کونسل کے اجلاسوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیڈول میں تبدیلی بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے باعث کی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق آئینی کمیٹی کا اجلاس یکم جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔ مرکزی کابینہ کا اجلاس 2 جنوری 2026 کو ہوگا۔ مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 3 جنوری 2026 کو ہوگا جبکہ مرکزی کونسل کا اجلاس 4 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔ تمام اجلاسوں کی صدارت مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کریں گے۔ تمام اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوں گے۔
پشاور سے مزید