• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچنی گیٹ، راہزنی کی 2 وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل اور دوسرا زخمی

پشاور (کرائمرپورٹر) پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں راہزنی کی دو الگ الگ وارداتوں کے دوران موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جبکہ دوسرے شہری سے چنگ چی چھین کر گولی ماردی گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ مچنی گیٹ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ فضل آباد پجگئی روڈپر پیش آیا ہے جہاں واجد خان نے رپورٹ کی کہ میرا بھائی گل محمد بعمر 43/42 سال موٹرسائیکل پر محنت مزدوری کرتا ہے جس نے موٹر سائیکل پرسواری بٹھائی اور فقیر کلے جارہا تھا،اس دوران جائے وقوعہ پر نامعلوم افراد بھائی سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے جبکہ مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموٹر سائیکل بھی لےکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے دفعہ 397 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ادھر تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رحیم اللہ ولد غنی خان ساکن شاہ غلام نے بتایاکہ وہ چنگ چی رکشہ چلاتا ہے ، گزشتہ روز 2نوجوان لڑکے جرگانو چوک میں اس کے ساتھ سوار ہوئے اور میرے ساتھ چولی سٹاپ پجگی روڈتک جانے کی بات کی ،وہ موقع پر پہنچا تو لڑکوں نے پستول نکال کر اس سے رکشہ چھین لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ وہاں موجود افراد زخمی کو ہسپتال لے گئے ، پولیس نے دفعہ 394کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید