• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار لٹر چربی، آلائشوں سے بنا آئل تلف، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رائیونڈ مانگا روڈ فیکٹری ایریا میں کریک ڈاؤن، 10ہزار 80 لٹر چربی آلائشوں سے بنا گندا آئل تلف کر کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق انتہائی لازم آئل ریکارڈ، لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی، بائیو ڈیزل یا سوپ کمپنی کو سپلائی کرنے کے دستاویزات بھی موجود نہ تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا چربی سے نکالے گئے آئل میں لازم میٹانیل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔ آلائشوں سے تیار آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔فیٹ رینڈر آئل سے کوکنگ آئل تیار کرنا سنگین جرم ہے، زیادہ منافع کے لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔
لاہور سے مزید