• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو ملازم کی طرف سے غیر قانونی عمل برداشت نہیں کیا جائیگا،چیف ایگزیکٹو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا ہے کہ لیسکو میں کسی بھی ملازم کی طرف سے غیر قانونی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، لیسکو کے اوکاڑہ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر قربان علی شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے عمر دراز میٹر ریڈر، راوی سب ڈویژن,کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔  مکمل انکوائری کے بعد میٹر ریڈر کونوکری سے فارغ کر دیا گیا۔یہ کارروائی ایس ڈی او راوی سب ڈویژن اوکاڑہ کی رپورٹ پر عمل میں لائی گئی، جس میں واضح طور پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملازم بجلی چوری میں ملوث تھا۔ 
لاہور سے مزید