لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ویمن پارلیمنٹرین کاکس کی سیکرٹری شاہدہ رحمانی کی قیادت میں اراکینِ پارلیمنٹ طاہرہ اورنگزیب، رانا انصار اور شاہدہ بیگم سے ملاقات کے دوران بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ویژن کے مطابق ملک میں صنفی تفاوت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، اور اب یہ شرح کم ہو کر7 اعشاریہ 4 فیصد تک رہ گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی بڑھ گئی ہے جنرل الیکشن 2024ء کے دوران خواتین امیدوارو ں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 923 تک جا پہنچی۔