لاہور(خبر نگار،خصوصی نمائندہ)چہلم امام ؓ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ کے حوالے صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ داخلہ میں علماء کرام کے وفود سے ملاقات کی-ملاقات کے دوران پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات کرنے والوں میں الجامعتہ الاشرفیہ کے وفد میں حافظ اسد عبید، علامہ ہشام الہٰی ظہیر، میاں طارق و دیگر موجود تھے-شیعہ علماء کونسل پاکستان وسطی پنجاب کے وفد میں علامہ ساجد حسین نقوی، قاسم علی قاسمی ودیگر شامل تھے-مرکزی عزاداری اتحاد کونسل پاکستان سے آغا الماس کاظمی، سید جعفر علی شاہ، کے علاوہ دیگر نے شرکت کی-محکمہ داخلہ سے سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کنور انوار علی خان اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔