لاہور(خبرنگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نذیر حسین چھینہ کی طرف سے تمام فیلڈ افیسران کو پرائیویٹ سکولز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام فیلڈ افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور اپنی اپنی تحصیل اور مرکز لیول پر پرائیویٹ سکولز کو سختی سے گورنمنٹ کے احکامات پر عمل درامد کروائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے ہیڈ افس میں بھی کمپلینٹ سیل بنا دیا گیا ہے۔