• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا نیا دھماکا: ٹیرف کے تنازع کے درمیان بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی درآمدات پر مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت بھارتی درآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے لگایا گیا نیا ٹیرف پہلے سے عائد ٹیرف سمیت مجموعی طور پر 50 فیصد ہو گیا ہے، یہ نیا اقدام 27 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک روس سے تیل خریدنے والا معاملہ حل نہیں ہوتا، امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوں گے۔

گزشتہ روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔‘

بھارت نے امریکی صدر کے اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے بھارت پر روس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے پر تنقید کی ہے جبکہ دیگر ممالک بھی روسی توانائی خرید رہے ہیں۔

بھارت نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر ’دہرے معیار‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روسی تیل کے دیگر بڑے خریدار جن میں چین اور ترکی شامل ہیں، ان ممالک کو ایسے کسی بھی ٹیرف یا پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید