• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکل والائیڈ ہیلتھ ڈپلومہ امتحانات، 37ہزار طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ‎چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا پیرامیڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر رحمان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے پیرامیڈیکل والائیڈ ہیلتھ سائنسز انسٹی ٹیوٹس کے ڈپلومہ کورس امتحانات اگست 2025کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے، 37ہزار سے زائد طلبا وطالبات کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں جو متعلقہ اداروں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ‎انہوں نے بتایا کہ رول نمبر سلپس ایف پی اے ایچ ایس کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، اور تمام انسٹی ٹیوٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا کو ان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ‎ڈاکٹر رحمان آفریدی کے مطابق امتحانی پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا اور انہیں سکیورٹی پروٹوکول کے تحت متعلقہ مراکز تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے تمام انسٹی ٹیوٹس کو ہدایت کی کہ امتحانی ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانات شفاف اور منظم طریقے سے منعقد ہوں۔
پشاور سے مزید