• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکا محلہ کاکاجمعداررہائشی علاقے سے کمرشل میں تبدیل

پشاور (جنگ نیوز) پشاورکے گنجان آباد علاقے ریتی بازارسے ملحقہ محلہ کاکا جمعداررہاشی علاقے سے کمرشل علاقے میں تبدیل ہوگیا ہے ، بعض رہاشیوں نے اپنے گھر مختلف کاروبار کے گوداموں کے لیے دیدیے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہاشی علاقہ میں تجارتی سرگرمیوں خصوصاً کمرشل گاڑیوں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کے باعث خواتین اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن نہ لیا تو علاقہ مکین احتجاج پرمجبورہوں گے۔
پشاور سے مزید