• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی،اعظم کلاتھ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، اعظم کلاتھ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید