• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیزیرین سیکشن کا بڑھتا ہوا رجحان، خاموش خطرہ ، ڈاکٹر مہناز گوندل

لاہور(محمد صابر اعوان سے)سیزیرین سیکشن (سی سیکشن) کا بڑھتا ہوا رجحان سہولت نہیں بلکہ ایک خاموش خطرہ ہے۔ یہ بات سر گنگا رام ہسپتال لاہور کی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مہناز گوندل نے خصوصی ملاقات میں کہی۔ڈاکٹر مہناز کے مطابق، سی سیکشن صرف اس وقت ضروری ہوتا ہے جب بچے کی پوزیشن درست نہ ہو، ماں کو ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کی پیچیدگی لاحق ہو، زچگی کے دوران بچے کی دل کی دھڑکن کم ہو جائے، یا پانی کی تھیلی قبل از وقت پھٹ جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ایک بڑا آپریشن ہے، جس کے بعد زخم کی تکلیف، جسمانی کمزوری، بیٹھنے یا جھکنے میں دشواری اور رحم کے زخم سے پیچیدگی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹر مہناز گوندل نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل ڈلیوری کی تیاری کریں، سادہ اور متوازن غذا کے ساتھ ہلکی ورزش کو روزمرہ معمول کا حصہ بنائیں، اور حمل کے دوران کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں فوری طور پر ماہر ڈاکٹر یا قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔
لاہور سے مزید