• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدچیمبراور بزنس کو نسل شار جہ کے با ہمی مفا ہمت کی یا د اشت پر دستخط

پشاور( لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے در میان با ہمی مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد با ہمی تجا رتی، اقتصادی تعا ون اور سر ما یہ کاری کو فر وغ دینا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز چیمبر ہاؤس تقر یب منعقد ہوئی جس کے دوران سر حدچیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان اور پا کستا ن بزنس کونسل شارجہ کے وا ئس چیئرمین عا مر حسن نے معاہدے کی دستاویزات پر باضابطہ طور پر دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی تعا ون کے فروغ تجا رتی حجم کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کا آغاز کر یگے۔مزیدبر ا ٓں، دونوں جا نب سے سرمایہ کاری کو بڑھانے، دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کیا جا ئیگا۔معاہدے میں کہا گیا کہ وہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ممبران کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی سیشنز کا اہتمام کرنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک بھی تیار کیا جا ئیگے۔اس کے علاوہ،سر حد چیمبر اور PBCS سرمایہ کاری کی پالیسیوں، ضوابط، طریقہ کار، مراعات اور مواقع کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کریں گے۔معاہدے میں کاروباری وفود کا تبادلہ، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی اور مشترکہ منصوبوں کے علاوہ تکنیکی ماہرین کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
پشاور سے مزید