• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"معرکہ حق" اور ہفتہ جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے

پشاور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا ،ریجنل سپورٹس آفس پشاور اورضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سےمعرکہ حق اور ہفتہ جشنِ آزادی بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات جاری ہیں، جبکہ 13 اگست کی شب روایتی علاقائی رقص، مارشل آرٹس، میجک شو، نیلام گھر، موسیقی اور ر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے مطابق تقریبات کا آغاز نمائشی کرکٹ میچ سے ہو چکا ہے، دوسرے روز ڈسٹرکٹ پشاور اور چارسدہ کے درمیان کبڈی کے مقابلے ہوں گے۔
پشاور سے مزید