• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، واپس اسلام آباد اتار لیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اسلام آباد میں واپس اتار لیا گیا۔

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔

ایئر بس اے 320 طیارے کو روانگی کے 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کا پرزہ تبدیل کیا جارہا ہے جس کے بعد مسافر کچھ دیر میں روانہ ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید