• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 اگست کو پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے، آگیگا

لاہور(خبرنگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے راہنماؤں خالد جاوید سنگھیڑہ، رانا انوارالحق، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، راؤ حسن رشید،ضیاء اللہ نیازی، رانا لیاقت، مختار گجر، شفیق گجر، کاشف شہزاد چوہدری، آزاد گجر، میاں جہانگیر، زاہد رفیق چوہدری و دیگر نے کہا ہے کہ 30فیصد ڈسپییرٹی ریڈکشن الاؤنس صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں پنشن میں 7 کی بجائے 5 فیصد اضافہ ناقابل قبول ہے لیو انکیشمنٹ اور پنشن وگریجویٹی میں کی گئیں ملازمین کش اصلاحات نے اساتذہ وملازمین کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے اساتذہ و ملازمین حکومتی بے حسی اور آمرانہ طرز پر سخت رنجیدہ ہیں ان ملازمین کش پالیسیوں پر اساتذہ وملازمین میں سخت بے چینی واضطراب دن بدن بڑھ رہا ہے۔
لاہور سے مزید