• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن وسنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)آئین پاکستان وطن بنانے کے اغراض و مقاصد بہت واضح کرتا ہے آئین پاکستان میں یہ طے ہے کہ قران و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکے گا اس حوالے سے حکومت یا وزارت قانون کو بین الاقوامی دباؤ کے بجائے ائین پاکستان کے فیصلوں کو دیکھنا چاہیے ائین پاکستان میں اسلام کے احکامات کو سامنے رکھ کر قوانین بنائے گئے ہیں ۔یہ باتیں جے یو آئی کے مرکز ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بانسیر کے اجتماع سے خطاب اور جامعہ معھد القرآن میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئےکیں۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد شافی۔مولانا مفتی ناصر محمود۔مولانا نثار احمد ۔مولانا فرید الدین۔قاری عبدالباسط ۔ قاری جلال الدین۔مفتی شمس الحق ۔حافظ اسجد فضل ۔حافظ ریاض احمد ۔قاری عبد الصمد۔حاجی قیوم ۔قاری اظھر الدین ۔حافظ ابراھیم ارشد ۔حافظ حسن اور دیگر موجود تھے۔
لاہور سے مزید