• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت قانون کیساتھ چھیڑچھاڑ کوقبول نہیں ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ایکشن کمیٹی کے صدر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میںڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں جلیل احمد شرقپوری، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،مولانا اسماعیل شجاع آبادی و دیگر شریک ہوئے۔ لیاقت بلوچ و قائدین نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑچھاڑ کو قبول نہیں کیا جائے گا اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی آڑ میں 295-Cقانون کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر دستخط نہ کریں۔
لاہور سے مزید