• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق بنیان مرصوص نے یومِ آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں،علامہ زبیر احمدظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق نبیان مرصوص کی فتحِ مبین نے اس مرتبہ یومِ آزادی کی خوشیاں دو بالا کردی ہیں۔ وہ گزشتہ روز جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں یومِ آزادی پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مرکزی قائدین پروفیسر عدنان فیصل ، مولانا محمد شفیع جوش، میاں محمد اصغر ، مولانا عبدالستار نیازی اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید