• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ عبدالکریم کا شمالی پنجاب کی تنظیم کے نئے ذمہ داران کا اعلان

لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے شمالی پنجاب کی تنظیم کے نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل وہ سینٹرل پنجاب کے تنظیمی ذمہ داران کا اعلان بھی کر چکے ہیں ۔ تنظیمی اصلاحات کے تحت حافظ عبدالحمید عامر کو سرپرست، سید عتیق الرحمان شاہ کاشمیری کو امیر اور پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف کو ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔ نئے ذمہ داران کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرشید حجازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے نومنتخب ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ شمالی پنجاب میں تنظیم کے دعوتی پیغام کو مؤثر انداز میں عام کریں،عوام تک دین کی صحیح تعلیمات پہنچائیں اور محبت، اخوت اور دینی شعور کو فروغ دیں
لاہور سے مزید