• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ کو ناکام بنایا جائے،مقررین

لاہور(پ ر)مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہےکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے،قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔7ستمبر وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس اسلامپورہ میں پیررضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔ کانفرنس میںمولانا محمداسماعیل شجاع آّبادی، مولانا قاری ،علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا کاشف ندیم، مولانا طلحہ بٹ، مولانا عبدالعزیز سمیت علماء اور اہل علاقہ نے شرکت ۔
لاہور سے مزید