• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، 22 ماہ میں 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیداران شہید

غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اسرائیلی فوج نے 22 ماہ میں 662 فلسطینی کھلاڑیوں اور اسپورٹس عہدیداران کو شہید کردیا۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 228 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جم، کلب تباہ کیے۔

 غزہ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹرز بھی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بھی بمباری کی ہے جس سے خلیجی چینل کے2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوگئے۔

شہدا میں صحافی انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمد نوفل، مومین علیوا شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ انس الشریف حماس سیل کےسربراہ تھے اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کے ذمےدار تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید