گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈمنسٹریٹر قلعہ ٹاؤن ڈاکٹر حفصہ رانی نے قلعہ ٹاؤن کے 70ملازمین کو دفتر میں طلب کر کے تمام ملازمین کے حاضری رجسٹر اور سروس رجسٹر خود چیک کئے، ملازمین نے ضلع کچہری میں پہنچ کر اپنی حاضریوں کو یقینی بنایا ، محمد مشتاق اور محمدعارف بٹ نے قلعہ دیدار سنتھ ٹاؤن کے تمام سینٹری ورکروں سمیت تمام ملازمین کے حاضری رجسٹر چیک کئے۔