• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 28 سالہ حاملہ خاتون کی لاش پلاسٹک کے ڈبے سے برآمد

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر جیکسن سے ایک حاملہ خاتون کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 7 اگست کو دو ہائیکرز نے فورٹ انتھونی روڈ کے قریب ایک ڈبے سے شدید بدبو محسوس کی اور پولیس کو اطلاع دی۔ ڈبے میں 28 سالہ برٹنی فر اسٹورمز کی لاش تھی جو ترپال اور تولیوں میں لپٹی ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ حاملہ تھی۔

پولیس نے لاش ملنے کے معاملے کی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کی آخری ملاقات دو مردوں جیمز روتھر بش اور رکی جے شیفرڈ سے ہوئی تھی، پولیس نے روتھر بش کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے فلیٹ سے خون کے دھبے ملے، جبکہ  ترپال اور وہی تولیے برآمد ہوئے جو لاش کے ساتھ لپٹے ہوئے تھے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ خاتون اس کے گھر میں مشکوک حالت میں ہلاک ہوئی تھی، اس نے خاتون کی لاش کئی دن تک غسل خانے میں رکھی بعد میں پلاسٹک کے ڈبے میں ڈال کر سڑک کنارے پھینک دی۔

شیفرڈ نے پولیس کو بیان دیا کہ برٹنی منشیات کی زیادتی سے ہلاک ہوئی اور ایک ہفتے بعد اس کی لاش ٹھکانے لگائی گئی۔ 

پولیس نے دونوں ملزمان کو لاش کی بے حرمتی اور شواہد مٹانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید