• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون کی محبت میں مبتلا شخص نے اس کے شوہر کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں خاتون کی محبت میں مبتلا شخص نے اس کے شوہر کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں قتل کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں خاتون کی یک طرفہ محبت میں مبتلا نوجوان نے اس کے شوہر کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی۔

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ نوی ممبئی کے علاقے میں رہتی تھی، خاتون کے شوہر کی عمر اس سے 10 سال زیادہ تھی، 21 سالہ نوجوان خاتون سے محبت کرتا تھا اور بار بار شادی کیلئے اصرار کرتا رہا۔

دو روز قبل خاتون کا شوہر کام سے گھر واپس نہیں آیا تو اس کی بیوی نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور یہ بھی بتایا کہ ایک نوجوان اس سے شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اسی نوجوان نے خاتون کے شوہر کو قتل کیا، لاش کو بوری میں بند کر کے نالے میں پھینک دیا اور ثبوت مٹانے کے لیے مقتول کے کپڑے اور دیگر اشیاء کو انڈر پاس کے قریب نالے میں بہا دیا۔

پولیس نے آج صبح  نالے سے لاش برآمد کر لی  ہے، جبکہ نوجوان کو گرفتار کر کے قتل سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید