16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
گزشتہ11 دنوں میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، یوں امریکی خام تیل کی قیمت فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آگئی ہے۔
گیارہ روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 اگست کو کیا جائے گا۔