گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسرمحمد آصف ظفر چیمہ کی زیر نگرانی ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس ضمن میں سپیشل سکواڈز ترتیب دے دیے گئے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس معاون ہو گی۔جو اس قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج کے ذمہ دار ہونگے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ کم عمر اور منچلے جشن آزادی کو منفی انداز میں لیتے ہوئے ون ویلنگ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس عمر مرزا کے مطابق والدین کے شعور کو اجاگر کرنے کی غرض سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔