گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے بھیلوال کا دورہ کیا اور برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے 4بچوں محمد ذکریا،سفیان انصر ،حبیب الرحمان اور فرحان کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک پیش کئے۔