گجرات (نمائندہ جنگ) ککرالی میں 3 افراد نے کونسلر کو جوتے مار مار کر زخمی کر دیا، گاؤں وپیری میں محمد شفیق وغیرہ 3 افراد نے کونسلر محمد ریاض کو راستہ میں روک کر جوتوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیا، حبس بے جامیں رکھا اور قتل کی دھمکیاں دیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔