لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ محترمہ آسیہ خانم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست وہ دن ہے جب ہم قربانی، اتحاد اور ایمان کے ساتھ ایک آزاد وطن کی نعمت کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں اُن عظیم شہداء اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمیں یہ آزادی دی۔تقریب میں نرسنگ آفیسر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نرسز نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی۔