حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم، الطاف حسین کی انتھک محنت اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے رکن ڈسٹرکٹ آرگنائز نگ کمیٹی صابر بھٹی نے سیکٹر سائٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی فہیم راحیل، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھرہماری تحریک کے خلاف سازشی عناصر نے سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس مرحلے پرتحریک کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے،اتحاد صرف اور صرف نظم و ضبط سےحاصل ہوتا ہے لہذا ساتھی اپنا نظم و ضبط بہتر بنائیں تاکہ آنے والے حالات کا متحد و منظم ہو کر مقابلہ کرسکیں۔ اجلاس سے رکن ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی فہیم راحیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ شہداؤں اور اسیروں کی قربانیوں سے بھر ی ہے، ہمیں طاقت کے زور پر دنیا کی کوئی طاقت قائد تحریک الطاف سےجدا نہیں کرسکتی اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے کہا کہشہدا ءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حق پرستی کی تحریک میں ہزاروں کارکنان نے اپنے مقدس لہوکی قربانی پیش کی ہے اور ہم اپنے شہدا ءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک سے وابستہ ایک ایک کارکن کوخود کو مکمل طور پر نظریاتی سانچے میں ڈھالنا ہوگا اور تحریک کی کامیابی کےلئے ہمیں الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا،اسی میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاءاور بہتر مستقبل وابستہ ہے۔