• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو قیمتی سامان چھوڑ کر لبوبو ڈولز لے اڑے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکا میں ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو قیمتی سامان اور نقدی رقم کی بجائے ہزاروں ڈالرز مالیت کی لبوبو ڈولز لے اڑے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں ایک اسٹور میں ڈکیتی کی واردت ہوئی جس میں ڈاکو قیمتی سامان اور نقدی رقم چھوڑ کر 30 ہزار امریکی ڈالرز کی لَبوبو ڈول کے ڈبے لے کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اس انوکھی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےکارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

لبوبو ڈول کیا ہے؟

لبوبو نامی یہ عجیب اور خوفناک شکل کی گڑیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، یہ گڑیا اس قدر مشہور ہوگئی ہے کہ اب اس گڑیا کو خریدنے کے لیے لوگ لمبی قطاروں میں لگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

بڑی بڑی آنکھوں اور خوفناک مسکراہٹ والی اس گڑیا نے نا صرف بچوں بالکہ بڑوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید