• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: باجوڑ سے نقل مکانی کرنیوالے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

خیبر پختون خوا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔

اسی سلسلے میں صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

ڈمہ ڈولہ، انعام خورو، چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید