لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) پنجاب سمیت ملک بھر میں سروائیکل کینسر کے خطرے سے دوچار 15سال سے زائد عمر کی 8.73ملین خواتین آبادی کو وائرس سے بچانے کے پہلے مرحلے میں 9سے 14سال کی ایک کروڑ 30لاکھ نوجواں لڑکیوں کوورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن حکومت کی شراکت داری سےہیومن پیپیلوما وائرس ویکسین فراہم کرنے کےلئے 15سے 27ستمبر تک محکمہ صحت کے 49ہزار سے زائد ورکروں کو تربیت فراہم کرے گا ، پہلے مرحلے میں پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد اور کشمیر کی نوجواں لڑکیوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا ڈبلیو ایچ او کے ذرائع کےمطابق پاکستان میں کثرت سے پائے جانے والے کینسر کی شرخ میں سروائیکل کینسر تیسرے نمبر پر ہے جہاں 15سال اور اس سے زائد عمر کی تقریبا 73.8ملین خواتین خطرے سے دوچار ہیں اور ملک بھر میں سالانہ 5ہزار خواتین اس بچہ دانی کے اس خطرنا ک کینسر کا شکار ہو رہی ہیں ان میں تقریبا 3ہزار 200 یعنی 64فیصد خواتین اس بیماری سے مر جاتی ہیں۔