لاہور(جنرل رپورٹر) فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ عشائیہ اور تقریبِ اعزاز نجی ہوٹل لاہور میں شاندار طریقے سے منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے فارماسسٹس کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبید ملک، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) تھے ۔صدر پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن سردار شبیر نے کہا کہ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی ایک شاندار تاریخ ہے اور اس نے ہمیشہ فارماسسٹس کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔معروف فارماسسٹ نور محمد مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے تقریباً پچانوے فیصد فارمیسیز بغیر فارماسسٹ کے چل رہی ہیں اس موقع پ فارماسسٹ نعیم مظفر (مرحوم)، جو "بابا آف فارمیسی" کے نام سے معروف تھے، کو بھی یاد کیا گیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے WHO کے سابق رہنما خالد سعید بخاری، ، اے کیو کھوکھر، سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عاصم روف سمیت متعدد شخصیات نے خطاب کیا۔ تقریب میں شریک معروف فارماسسٹس میں ڈاکٹر عبدالقدیر کھوکھر امجد علی جاوا آصف فاروق اعوان، ندیم اقبال، نور محمد مہر،ایاز علی خان عالمگیر راؤ سلمان توقیر اور دیگر سینکڑوں فارماسسٹس شامل تھے۔