• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیان مرصوص کی فتح مبین نے یوم آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگا دئیے،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آج ہم 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح مبین نے پوری قوم کے دلوں میں یوم آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے ہیں۔وہ پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے تحت پاکستان مسلم لیگ ہاوس میں آزادی کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان، حکومت اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے تحریک پاکستان کے اصل مقاصد اور نظریہ پاکستان کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
لاہور سے مزید