• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ 

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخر تک مکمل کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اگلے 2 سے 3 ماہ کے اندر چینی حکام سے دوبارہ ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پر بات چیت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید