ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات مناسب حالات میں ممکن ہوسکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ حالات موزوں ہوں تو ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا ایران سے یورینیم افزودگی کا مکمل خاتمہ کرنے کا مطالبہ ایک مذاق ہے۔