• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ اور بیٹا ……

چودہ اگست قریب تھی۔

محلے کے بچوں نے اپنی سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم لگا لئے۔

میرے بیٹے کے پاس پرچم تو تھا، مگر سائیکل نہیں تھی۔

دفتر روانگی سے قبل میں اپنی گھڑی تلاش کر رہا تھا کہ

وہ سامنے آن کھڑا ہوا:’’بابا، مجھے بھی سائیکل چاہئے۔‘‘

مہنگائی کا سوچ کر میں ایک پل کو چپ سا ہوگیا۔

ہر گزرتے دن کیساتھ اسکی امید ماند پڑ رہی تھی۔

مگر پھر ایک شام، میں ایک چمکتی دمکتی سائیکل لے آیا۔

اگلی صبح وہ بھی محلے کے بچوں کیساتھ سائیکل چلا رہا تھا،

اور میں کھڑکی سے اُسے دیکھ رہا تھا۔ جانے کتنی دیر یونہی کھڑا رہا۔

جب وقت جاننے کیلئے کلائی کی سمت دیکھا،

تو یاد آیا: میں اپنی گھڑی…

گزشتہ شام فروخت کر چکا ہوں۔

تازہ ترین