• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCD پولیس مقابلوں کے باوجود مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں چھین لیں

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر سے،نامہ نگار) سی سی ڈی پولیس مقابلوں کے باوجود شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کاہنہ کاشاہزیب نامی جیولرچونگی امر سدھو سے ساڑھے تین لاکھ روپے لےکر کاہنہ جارہاتھاکہ گجومتہ پولیس ناکے قریب دوموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے فیروزپور روڈ پرروک کر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے، مغل پورہ میں عامر رشید سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں عارف نذیر سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں زاہد منصور سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں ندیم حفیظ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں سلیم قمر سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں فاروق اقبال سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصری شاہ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد، رائے ونڈ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید