• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ پر 425 سے زائد سب انسپکٹرز کو ترقی دی جائیگی، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ کا اجلاس 15 اگست کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر نے کہا کہ میرٹ اور قواعد وضوابط پر پورا اترنے والے 425 سے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ رواں سال کے دوران 284 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ گذشتہ اڑھائی سال کے دوران 1862 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال تمام رینکس پر 30 ہزار سے زائد ترقیوں کا ہدف حاصل کر لیں گے۔
لاہور سے مزید