• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیراور سیکرٹری داخلہ سے شیعہ علماء کی ملاقات، چہلم پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی سینئر قیادت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، سید احمد اقبال رضوی، قاسم علی قاسمی، سکندر عباس ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی طارق چوہان، ڈی آئی جی خرم شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ احسان علی جمالی، ڈپٹی سیکرٹری و دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔
لاہور سے مزید