• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشنِ آزادی کی تقریبات، لبرٹی چوک اور گردونواح میں سکیورٹی سخت رہی

لاہور (کرائم رپورٹر سے)لاہور میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں لبرٹی چوک اور گردونواح میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ کلمہ چوک سے لبرٹی جانے والا راستہ پولیس نے بیریئرز لگا کر بند کر دیا تھا، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ لیٹر ٹریفک پوری طرح جام ہو گئی تھی جس سے فیروزپور روڈ، کنال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی، کیولری گراؤنڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سے مزید